حج کی سعادت مکمل، ہزاروں پاکستانی حجاج کی وطن واپسی

15 ہزار سے زائد عازمینِ حج بحفاظت پاکستان پہنچ گئے ، حج کی ادائیگی کے بعد پاکستانی حجاج کرام کی وطن واپسی کا سلسلہ جاری ہے۔ تازہ اعداد و شمار کے مطابق 15 ہزار سے زائد حجاج بحفاظت پاکستان پہنچ چکے ہیں۔

ایئرپورٹس پر حجاج کا پرتپاک استقبال کیا جا رہا ہے جبکہ متعلقہ ادارے واپسی کے انتظامات کو مؤثر انداز میں جاری رکھے ہوئے ہیں۔ حجاج کرام نے حج کے روحانی تجربات پر اللہ تعالیٰ کا شکر ادا کرتے ہوئے ملک و قوم کی ترقی اور خوشحالی کے لیے خصوصی دعائیں بھی کیں۔