بچھڑنے والوں کی یاد آج بھی باقی ہے، مریم نواز کا زلزلہ متاثرین کو خراجِ عقیدت

وزیر اعلیٰ پنجاب کا 2005 کے ہولناک زلزلے میں جاں بحق افراد اور متاثرین کو یاد کرتے ہوئے اظہارِ ہمدردی ، وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے 2005 کے تباہ کن زلزلے میں جاں بحق ہونے والوں کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس سانحے میں بچھڑنے والوں کی یاد آج بھی دلوں میں زندہ ہے۔

انہوں نے کہا کہ یہ زلزلہ پاکستان کی تاریخ کے المناک ترین سانحات میں سے ایک تھا، جس نے ہزاروں خاندانوں کو اجاڑ دیا۔ مریم نواز نے متاثرین کے اہل خانہ سے اظہارِ ہمدردی کرتے ہوئے کہا کہ حکومت ان کے دکھ میں برابر کی شریک ہے اور مشکل کی اس گھڑی میں قوم نے جس یکجہتی کا مظاہرہ کیا، وہ ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔