پیوٹن دسمبر میں بھارت کا دورہ کریں گے ، کیادفاعی معاملات پر کوئی بڑا اعلان ہو گا ؟اہم تفصیلات سامنے آ گئیں
روس کے صدر ولادیمیرپیوٹن دسمبر میں بھارت کا دورہ کریں گے ، کیادفاعی معاملات پر کوئی بڑا اعلان ہو گا ؟ اس حوالے سے اہم تفصیلات سامنے آ ئی ہیں ۔

روس کے صدر ولادیمیرپیوٹن دسمبر میں بھارت کا دورہ کریں گے ، کیادفاعی معاملات پر کوئی بڑا اعلان ہو گا ؟ اس حوالے سے اہم تفصیلات سامنے آ ئی ہیں ۔
بھارتی سیکریٹری دفاع راجیش کمار نے کہا ہے کہ روسی صدر ولادیمیر پیوٹن کے دورۂ بھارت میں دفاعی معاملات پر کوئی بڑا اعلان متوقع نہیں ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق بھارتی سیکریٹری دفاع نے کہا کہ دورے کے دوران ایس400 سسٹم پر بھی کوئی پیشرفت متوقع نہیں ہے۔بھارتی حکومت روس کے ساتھ دفاعی تعاون کو آگے بڑھانے پر زور دے گی، بھارتی حکومت روس سے ایس400 سسٹم کی ترسیل میں تاخیر پر وضاحت مانگے گی۔ دورے کے دوران روسی صدر سے اضافی ایس 400 یونٹس کے آرڈر دینے پر بات ہو سکتی ہے، ہماری توجہ ہتھیاروں کی فراہمی میں تاخیر کو حل کرنے پر ہے۔ زیر التواء سپلائی کے لیے ٹائم لائنز حاصل کرنے پر بھی توجہ مرکوز کریں گے۔بھارتی میڈیا کے مطابق روسی صدر ولادیمیر پیوٹن 4 سے 5 دسمبر کو بھارت کا دورہ کر یں گے۔