سعودی عرب میں پاکستانی ورکرز کی تنخواہ، اوورٹائم اور چھٹیوں سے متعلق بڑی پیش رفت

بیورو آف امیگریشن نے کام کے اوقات، آرام، ہفتہ وار چھٹی اور اوورٹائم کے واضح رہنما اصول جاری کر دیے،

Visit My Youtube Channel: https://www.youtube.com/@pakistanurdupoint
سعودی عرب میں کام کرنے والے پاکستانی کارکنوں کے لیے ایک اہم پیش رفت سامنے آئی ہے۔ بیورو آف امیگریشن اینڈ اوورسیز ایمپلائمنٹ نے سعودی عرب میں کام کے اوقات، تنخواہ، اوورٹائم اور آرام سے متعلق تفصیلی رہنما اصول جاری کر دیے ہیں، تاکہ بیرون ملک مقیم پاکستانی ورکرز اپنے قانونی حقوق سے مکمل طور پر آگاہ ہو سکیں۔ جاری کردہ معلومات کے مطابق سعودی عرب میں معیاری کام کے اوقات روزانہ زیادہ سے زیادہ آٹھ گھنٹے یا ہفتہ وار 48 گھنٹے مقرر ہیں۔ ہر ملازم کو ہفتے میں کم از کم ایک مکمل دن کی چھٹی دی جائے گی، جو مسلسل چھ کام کے دنوں کے بعد لازمی ہوگی۔ عام طور پر یہ چھٹی جمعہ کے دن ہوگی، تاہم کام کی نوعیت کے باعث اگر جمعہ کو چھٹی ممکن نہ ہو تو متبادل دن فراہم کیا جائے گا۔ اس کے ساتھ ملازمین کو کام کے دوران آرام کا حق حاصل ہوگا جبکہ نظم و ضبط کی پابندی بھی لازم قرار دی گئی ہے۔

پالیسی کے تحت ہر ملازم کو ہفتے میں کم از کم ایک مکمل دن کی چھٹی دی جائے گی، جو مسلسل چھ کام کے دنوں کے بعد فراہم کی جائے گی۔
عام طور پر یہ ہفتہ وار چھٹی جمعہ کے دن ہوگی، تاہم اگر کام کی نوعیت کے باعث جمعہ کو چھٹی دینا ممکن نہ ہو تو متبادل دن مقرر کیا جائے گا۔
