سوات: کمسن بچی کے قتل کا دل دہلا دینے والا انکشاف، ماں اور سوتیلا باپ گرفتار

گھریلو تنازعے کا افسوسناک انجام، پولیس نے ملزمان کو حراست میں لے کر تحقیقات شروع کر دیں ، سوات میں ایک نہایت افسوسناک اور دل دہلا دینے والا واقعہ پیش آیا جہاں ایک ماں نے اپنے دوسرے شوہر کے ساتھ مل کر اپنی 3 سالہ بیٹی کو مبینہ طور پر قتل کر دیا۔

پولیس کے مطابق واقعہ گھریلو تنازعے کا نتیجہ بتایا جا رہا ہے، جبکہ بچی کی لاش کو برآمد کر کے پوسٹ مارٹم کے لیے منتقل کر دیا گیا ہے۔ قانون نافذ کرنے والے اداروں نے فوری کارروائی کرتے ہوئے ماں اور اس کے شوہر کو گرفتار کر لیا ہے اور مزید تفتیش جاری ہے۔ اس افسوسناک واقعے نے علاقے میں شدید غم و غصے کی لہر دوڑا دی ہے۔