امیر جماعت اسلامی کا مہنگائی کے خلاف ملک گیر احتجاج کا اعلان، ہڑتال کا آپشن بھی زیر غور

15 مئی کو عوامی احتجاج، بڑھتی مہنگائی اور بجلی بلوں کیخلاف آواز بلند کی جائے گی

امیر جماعت اسلامی نے 15 مئی کو ملک بھر میں مہنگائی، بجلی کے بھاری بلوں اور معاشی بحران کے خلاف احتجاجی مظاہروں کا اعلان کر دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اگر حکومت نے عوامی مسائل حل نہ کیے تو ہڑتال کا آپشن بھی موجود ہے۔ جماعت اسلامی کے مطابق عوام مہنگائی سے شدید پریشان ہیں اور اب بھرپور احتجاج کیا جائے گا۔