کراچی میں ایف آئی اے کا چھاپہ، لاکھوں روپے اور ایرانی ریال برآمد

غیر قانونی فارن کرنسی کاروبار میں ملوث افراد کے خلاف تحقیقات کا دائرہ وسیع ، ایف آئی اے نے کراچی میں غیر قانونی فارن کرنسی ڈیلرز کے خلاف اہم کارروائی کرتے ہوئے 37 لاکھ روپے نقدی اور 940 ملین ایرانی ریال برآمد کر لیے۔

حکام کے مطابق کارروائی خفیہ اطلاع پر کی گئی جہاں غیر قانونی کرنسی ایکسچینج کا کاروبار جاری تھا۔ ایف آئی اے نے موقع سے اہم ریکارڈ بھی تحویل میں لے لیا جبکہ ملوث افراد سے مزید تحقیقات جاری ہیں۔ حکام کا کہنا ہے کہ غیر قانونی مالی سرگرمیوں کے خلاف کارروائیاں مزید تیز کی جائیں گی۔