ملک بھر میں سونے کی فی تولہ قیمت 3100 روپے کم ہوگئی

عالمی اور مقامی مارکیٹ میں اتار چڑھاؤ کے باعث سونے کے نرخوں میں نمایاں کمی ریکارڈ ، سونے کے خریداروں کے لیے خوشخبری، ملک بھر میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 3100 روپے کی نمایاں کمی ہوگئی۔

ماہرین کے مطابق عالمی مارکیٹ میں قیمتوں میں کمی اور ڈالر کی قدر میں تبدیلی کے اثرات مقامی مارکیٹ پر بھی مرتب ہوئے ہیں، جس کے باعث سونے کے نرخ نیچے آگئے ہیں۔