بلوچستان میں گرمی کی شدت میں مزید اضافہ، محکمہ موسمیات کا انتباہ جاری

کئی اضلاع میں درجۂ حرارت معمول سے کہیں زیادہ رہنے کا امکان، شہری احتیاط کریں ، محکمہ موسمیات نے بلوچستان میں شدید گرمی کی لہر کے حوالے سے انتباہ جاری کرتے ہوئے خبردار کیا ہے کہ آنے والے دنوں میں صوبے کے مختلف علاقوں میں درجۂ حرارت معمول سے کئی ڈگری زیادہ رہ سکتا ہے۔

ماہرین کے مطابق گرم اور خشک ہواؤں کے باعث گرمی کی شدت میں نمایاں اضافہ متوقع ہے، جس سے عوام خصوصاً بزرگوں، بچوں اور کھلے آسمان تلے کام کرنے والے افراد کو احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ شہریوں کو غیر ضروری طور پر دھوپ میں نکلنے سے گریز اور پانی کا زیادہ استعمال کرنے کا مشورہ دیا گیا ہے۔