پاکستانی نوجوان کھلاڑیوں کی شاندار کارکردگی، ایشیا کپ میں کانسی کا تمغہ اپنے نام

قومی انڈر 18 ہاکی ٹیم نے بہترین کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے قوم کا سر فخر سے بلند کر دیا ، پاکستان کی انڈر 18 ہاکی ٹیم نے ایشیا کپ میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے کانسی کا تمغہ حاصل کر لیا۔

نوجوان کھلاڑیوں نے پورے ٹورنامنٹ کے دوران غیر معمولی کھیل، جذبے اور محنت کا مظاہرہ کیا، جس کے نتیجے میں پاکستان ایک اہم کامیابی اپنے نام کرنے میں کامیاب رہا۔ اس کامیابی نے نہ صرف قومی ہاکی کے روشن مستقبل کی امیدیں بڑھا دی ہیں بلکہ نوجوان کھلاڑیوں کے حوصلے بھی بلند کیے ہیں۔