جولائی تا مئی 11 ماہ کے دوران پیٹرولیم لیوی کی مد میں 1430 ارب روپے جمع

حکومت کو پیٹرولیم لیوی سے ریکارڈ آمدن، محصولات کے اہداف میں نمایاں پیش رفت ، رواں مالی سال کے ابتدائی 11 ماہ، جولائی سے مئی تک، پیٹرولیم لیوی کی مد میں 1430 ارب روپے جمع کیے گئے ہیں۔

حکومتی اعداد و شمار کے مطابق پیٹرولیم مصنوعات پر عائد لیوی سے حاصل ہونے والی آمدن نے قومی خزانے کو مضبوط بنانے میں اہم کردار ادا کیا ہے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ پیٹرولیم لیوی کی وصولیوں میں اضافے سے حکومتی محصولات کے اہداف کے حصول میں مدد ملی، تاہم اس کے اثرات عوامی اخراجات اور مہنگائی پر بھی زیر بحث ہیں۔