انٹرنیشنل سوسائٹی آف اینڈو کرینولوجی کے 100 سالہ جشن کی خصوصی تقریب منعقد

طبی ماہرین، محققین اور معزز شخصیات کی شرکت، اینڈو کرینولوجی کے شعبے میں خدمات کو خراجِ تحسین ، انٹرنیشنل سوسائٹی آف اینڈو کرینولوجی کے قیام کے 100 سال مکمل ہونے پر ایک خصوصی تقریب کا انعقاد کیا گیا، جس میں طبی ماہرین، محققین اور مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی شخصیات نے شرکت کی۔

تقریب کے دوران اینڈو کرینولوجی کے میدان میں گزشتہ ایک صدی کے دوران ہونے والی پیش رفت اور نمایاں خدمات کو سراہا گیا، جبکہ مستقبل میں تحقیق اور طبی سہولیات کے فروغ کے عزم کا بھی اظہار کیا گیا۔