نائٹ کلب میں جھگڑے کے واقعے کے بعد بین سٹوکس کی کپتانی پر سوالات اٹھ گئے

انگلش کرکٹ بورڈ کی جانب سے قیادت میں تبدیلی پر غور کیے جانے کی اطلاعات ، نائٹ کلب میں مبینہ جھگڑے کے واقعے کے بعد انگلینڈ کے اسٹار آل راؤنڈر اور کپتان بین سٹوکس کی قیادت مستقبل کے حوالے سے قیاس آرائیاں زور پکڑ گئی ہیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق انگلش کرکٹ حکام واقعے کا جائزہ لے رہے ہیں اور ٹیم کی قیادت کے حوالے سے مختلف آپشنز پر غور کیا جا سکتا ہے۔ تاہم اس معاملے پر تاحال کوئی باضابطہ فیصلہ سامنے نہیں آیا، جبکہ کرکٹ شائقین کی نظریں متعلقہ حکام کے آئندہ اعلان پر مرکوز ہیں۔