ڈی آئی جی آپریشنز کی کھلی کچہری میں خاتون کی فریاد، ’’شوہر کے جرم کی سزا مجھے کیوں دی جا رہی ہے؟‘‘

خاتون نے انصاف کی اپیل کرتے ہوئے متعلقہ حکام سے فوری کارروائی کا مطالبہ کر دیا۔ڈی آئی جی آپریشنز کی کھلی کچہری میں ایک خاتون نے جذباتی انداز میں اپنی شکایت پیش کرتے ہوئے کہا کہ انہیں اپنے شوہر کے مبینہ جرم کی سزا دی جا رہی ہے۔

خاتون نے مؤقف اختیار کیا کہ وہ بے قصور ہیں اور ان کے ساتھ ہونے والی زیادتیوں کا نوٹس لیا جائے۔ انہوں نے حکام سے مطالبہ کیا کہ انہیں انصاف فراہم کیا جائے اور غیر ضروری مشکلات کا خاتمہ کیا جائے۔