عوام کے لیے خوشخبری، سونے کی قیمت میں ایک ہی روز 5,200 روپے کی نمایاں کمی

فی تولہ سونا سستا ہونے سے خریداروں میں خوشی کی لہر، مارکیٹ میں نئی قیمتیں جاری ، بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں کمی کے اثرات مقامی مارکیٹ پر بھی دیکھنے میں آئے،

جہاں فی تولہ سونے کی قیمت میں 5,200 روپے کی نمایاں کمی ریکارڈ کی گئی۔ قیمتوں میں اس بڑی کمی کے بعد زیورات خریدنے کے خواہشمند افراد نے اطمینان کا اظہار کیا، جبکہ مارکیٹ میں نئی قیمتیں نافذ کر دی گئی ہیں۔