فلپائن کے جزیرے منڈاناؤ کے قریب زلزلے کے جھٹکے، شہریوں میں خوف و ہراس پھیل گیا

زلزلے کے بعد متعلقہ اداروں کی صورتحال پر نظر، ابتدائی طور پر بڑے جانی نقصان کی اطلاع نہیں ، فلپائن کے جنوبی جزیرے منڈاناؤ کے قریب زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے، جس کے باعث مختلف علاقوں میں شہری گھروں اور عمارتوں سے باہر نکل آئے۔

حکام کے مطابق صورتحال کا جائزہ لیا جا رہا ہے جبکہ ابتدائی اطلاعات میں کسی بڑے جانی یا مالی نقصان کی تصدیق نہیں ہوئی۔ متعلقہ ادارے ممکنہ آفٹر شاکس اور دیگر خطرات پر بھی نظر رکھے ہوئے ہیں۔