لاہور ایئرپورٹ پر جعلی امیگریشن مہروں کے ذریعے بیرونِ ملک سفر کی کوشش ناکام، 2 مسافر آف لوڈ

امیگریشن حکام نے دستاویزات کی جانچ کے دوران جعلی مہروں کا سراغ لگا کر دونوں مسافروں کو پرواز سے اتار دیا۔لاہور ایئرپورٹ پر امیگریشن حکام نے کارروائی کرتے ہوئے جعلی امیگریشن مہروں کے ذریعے بیرونِ ملک سفر کرنے کی کوشش ناکام بنا دی۔

دستاویزات کی جانچ کے دوران جعلسازی سامنے آنے پر دو مسافروں کو آف لوڈ کر دیا گیا، جبکہ مزید قانونی کارروائی کے لیے متعلقہ اداروں نے تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔