پاکستان نے سعودی عرب سے 15 سالہ مدت کے لیے 6.7 ارب ڈالر کی رعایتی تیل فنانسنگ سہولت حاصل کرنے کی درخواست کر دی ہے۔

ذرائع کے مطابق اس اقدام کا مقصد توانائی کے شعبے پر مالی دباؤ کم کرنا، زرمبادلہ کے ذخائر کو سہارا دینا اور درآمدی تیل کی ادائیگیوں میں سہولت فراہم کرنا ہے۔ اگر یہ درخواست منظور ہو جاتی ہے تو پاکستان کو طویل المدتی بنیادوں پر تیل کی درآمد کے لیے مالی ریلیف ملنے کی توقع ہے۔

تاہم اس حوالے سے حتمی منظوری اور شرائط دونوں ممالک کے درمیان مذاکرات مکمل ہونے کے بعد سامنے آئیں گی۔