اسلام آباد: قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے صحت کی رکن ڈاکٹر شازیہ ثوبہ نے انکشاف کیا ہے کہ پمز ہسپتال کی نرسری میں 15 نہیں بلکہ 40 سے 50 بچے موجود تھے۔
جیو نیوز کے پروگرام کیپٹل ٹاک میں گفتگو کرتے ہوئے ڈاکٹر شازیہ ثوبہ نے کہا کہ پمز ہسپتال کے دورے کے دوران انہیں معلوم ہوا کہ نرسری میں درجنوں بچے موجود تھے۔
سابق ایڈووکیٹ جنرل اسلام آباد جہانگیر جدون نے کہا کہ واقعے کی مکمل انکوائری جوڈیشل کمیشن کے قیام کے بغیر مکمل نہیں ہو سکتی۔
پمز نرسری میں بچوں کی تعداد سے متعلق اہم انکشاف، ڈاکٹر شازیہ ثوبہ کے مطابق نرسری میں 40 سے 50 بچے موجود تھے، جہانگیر جدون نے جوڈیشل کمیشن کا مطالبہ کر دیا۔