سیکیورٹی میں سنگین غفلت، پولیس کی دوڑیں لگ گئیں

فرار ملزمان کی تلاش کیلئے ناکہ بندی، حکام کی تحقیقات شروع ، اندرون سندھ میں عدالت پیشی کیلئے لائے گئے تین قیدی مبینہ طور پر لاک اپ سے فرار ہو گئے، جس کے بعد پولیس اور سیکیورٹی اداروں میں کھلبلی مچ گئی۔ واقعے

کے فوراً بعد علاقے میں ناکہ بندی کر دی گئی اور فرار ہونے والے ملزمان کی تلاش کیلئے سرچ آپریشن شروع کر دیا گیا ہے۔ حکام کے مطابق ابتدائی تحقیقات میں سیکیورٹی میں غفلت کے پہلوؤں کا جائزہ لیا جا رہا ہے، جبکہ ذمہ دار اہلکاروں کے خلاف کارروائی کا امکان بھی ظاہر کیا جا رہا ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان کو جلد گرفتار کر لیا جائے گا۔