جڑواں شہروں میں بارش، کے پی میں ژالہ باری کا امکان

اسلام آباد اور راولپنڈی میں بارش، خیبر پختونخوا کے مختلف علاقوں میں ژالہ باری کی پیشگوئی ، دن بھر شدید گرمی کے بعد اسلام آباد اور راولپنڈی میں بارش سے موسم خوشگوار ہوگیا،

جبکہ محکمہ موسمیات نے خیبر پختونخوا کے مختلف علاقوں میں تیز ہواؤں، گرج چمک اور ژالہ باری کے امکان کا بھی اظہار کیا ہے۔ شہریوں کو احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔