بھارت؛ ہاسٹل میں قیام پذیر 4 طالبات کو سانپ نے ڈس لیا، ایک طالبہ ہلاک

ہاسٹل میں سانپ گھس آنے سے خوف و ہراس، چار طالبات متاثر جبکہ ایک جان کی بازی ہار گئی۔بھارت میں ایک افسوسناک واقعہ پیش آیا جہاں ہاسٹل میں رہائش پذیر چار طالبات کو سانپ نے ڈس لیا۔

واقعے کے بعد طالبات کو فوری طور پر اسپتال منتقل کیا گیا، تاہم ایک طالبہ جانبر نہ ہو سکی جبکہ دیگر طالبات کو طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے۔ واقعے کے بعد ہاسٹل انتظامیہ اور متعلقہ اداروں نے تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔