بہاولنگر میں ٹریکٹر ٹرالی کی ٹکر، موٹرسائیکل سوار موقع پر جاں بحق

افسوسناک ٹریفک حادثے میں موٹرسائیکل سوار جان کی بازی ہار گیا، پولیس نے قانونی کارروائی شروع کر دی۔بہاولنگر میں ٹریکٹر ٹرالی اور موٹرسائیکل کے درمیان تصادم کے نتیجے میں موٹرسائیکل سوار جاں بحق ہوگیا۔

اطلاع ملتے ہی ریسکیو ٹیم اور پولیس موقع پر پہنچ گئی، لاش کو ضروری کارروائی کے بعد اسپتال منتقل کر دیا گیا۔ پولیس نے حادثے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں جبکہ واقعے کی وجوہات جاننے کے لیے شواہد اکٹھے کیے جا رہے ہیں۔