کوئٹہ سے پشاور جانے والی جعفر ایکسپریس سروس عارضی طور پر معطل

ریلوے حکام نے آپریشنل وجوہات کے باعث سروس معطل کر دی، مسافروں کو پیشگی معلومات حاصل کرنے کی ہدایت۔کوئٹہ سے پشاور جانے والی جعفر ایکسپریس سروس عارضی طور پر معطل کر دی گئی ہے۔

ریلوے حکام کے مطابق سروس کی بحالی سے متعلق مزید معلومات مناسب وقت پر جاری کی جائیں گی۔ مسافروں کو سفر سے قبل ریلوے حکام سے تازہ ترین صورتحال معلوم کرنے کی ہدایت کی گئی ہے تاکہ کسی بھی قسم کی پریشانی سے بچا جا سکے۔