خیبرپختونخوا حکومت نے سرکاری ملازمین کے ہاؤس ریکوزیشن الاؤنس میں اضافے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔

نوٹیفکیشن کے مطابق نئے نرخ مقرر کیے گئے ہیں، جن کا مقصد سرکاری ملازمین کو رہائشی اخراجات میں ریلیف فراہم کرنا ہے۔ متعلقہ محکموں کو ہدایت جاری کر دی گئی ہے کہ نظرثانی شدہ الاؤنس مقررہ قواعد و ضوابط کے مطابق ادا کیا جائے۔
