پاکستان کے دورۂ ویسٹ انڈیز اور انگلینڈ سے قبل قومی ٹیم کو بڑا دھچکا، سعود شکیل کی دستیابی پر بھی سوالات

محمد رضوان کے بعد ایک اور اہم کھلاڑی کی شرکت غیر یقینی، سلیکشن کمیٹی اور ٹیم مینجمنٹ پریشان ، پاکستان کے آئندہ دورۂ ویسٹ انڈیز اور انگلینڈ سے قبل قومی ٹیم کو ایک اور تشویشناک صورتحال کا سامنا ہے۔

محمد رضوان کے بعد مڈل آرڈر بلے باز سعود شکیل کی شرکت بھی مشکوک بتائی جا رہی ہے، جس سے ٹیم کمبی نیشن اور تیاریوں پر اثر پڑ سکتا ہے۔ شائقین کرکٹ اور ٹیم انتظامیہ دونوں کھلاڑیوں کی فٹنس اور دستیابی سے متعلق حتمی فیصلے کے منتظر ہیں۔