گوجرانوالہ: روزانہ خبروں میں افسران کی سرزنش، سخت احکامات اور ذمہ داروں کی کلاس کی خبریں سامنے آتی ہیں، مگر بنیادی سوال یہ ہے کہ عوام کو ان احکامات کا عملی نتیجہ کب ملے گا؟
اگر صرف ڈانٹ ڈپٹ اور سخت لہجے سے ہی نظام بہتر ہو جاتا تو شاید آج عوام کے بیشتر مسائل تاریخ کا حصہ بن چکے ہوتے۔ اصل ضرورت صرف خبروں میں سخت بیانات نہیں بلکہ مؤثر فیلڈ نگرانی، ذمہ داروں کا واضح احتساب، مقررہ ٹائم لائن اور عملی اقدامات کی ہے۔
عوام یہ نہیں دیکھنا چاہتے کہ کس افسر کو کتنی ڈانٹ پڑی، عوام صرف یہ دیکھنا چاہتے ہیں کہ مسئلہ حل ہوا یا نہیں؟ سڑکیں بہتر ہوئیں یا نہیں، صفائی کا نظام درست ہوا یا نہیں اور شہریوں کو بنیادی سہولیات ملیں یا نہیں۔
متعلقہ انتظامیہ سے عوام کی اپیل ہے کہ اعلانات اور احکامات کے ساتھ ساتھ ان پر عمل درآمد بھی یقینی بنایا جائے تاکہ سرکاری کارروائی کا حقیقی فائدہ عام شہری تک پہنچ سکے۔