سونے کی قیمت میں بڑی کمی، فی تولہ نرخ 12,627 روپے کم ہو گئے

عالمی اور مقامی مارکیٹ میں قیمتوں میں کمی کے باعث خریداروں کیلئے خوشخبری ، ملک بھر میں سونے کی قیمتوں میں نمایاں کمی ریکارڈ کی گئی ہے، جس کے نتیجے میں فی تولہ سونا 12,627 روپے سستا ہو گیا۔

قیمتوں میں اس کمی کو عالمی مارکیٹ میں سونے کے نرخوں میں اتار چڑھاؤ اور مقامی مارکیٹ کے رجحانات سے جوڑا جا رہا ہے۔ ماہرین کے مطابق قیمتوں میں کمی سے زیورات خریدنے والے افراد اور سرمایہ کاروں کو فائدہ پہنچنے کا امکان ہے۔