قومی ٹیم کی شکست پر شان مسعود کا ردعمل، بیٹنگ، بولنگ اور فیلڈنگ کو تنقید کا نشانہ بنانے سے گریز

کپتان شان مسعود نے کہا کہ شکست کی ذمہ داری پوری ٹیم پر عائد ہوتی ہے اور تمام شعبوں میں بہتری کی ضرورت ہے۔پاکستانی کرکٹ ٹیم کے کپتان Shan Masood نے حالیہ شکست پر مایوسی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ اور پوری ٹیم دلبرداشتہ ہیں۔

انہوں نے کہا کہ شکست کی ذمہ داری صرف بیٹنگ، بولنگ یا فیلڈنگ پر نہیں ڈالی جا سکتی بلکہ یہ اجتماعی کارکردگی کا نتیجہ ہوتی ہے۔ شان مسعود کے مطابق ٹیم اپنی غلطیوں سے سیکھ کر آنے والے میچز میں بہتر کھیل پیش کرنے کی کوشش کرے گی۔