حکومت کا بڑا فیصلہ، شہریوں کیلئے ڈور سٹیپ پاسپورٹ ڈیلیوری سروس متعارف کرانے کی تیاری مکمل

پاسپورٹ گھروں تک پہنچانے کیلئے ایس او پیز کو حتمی شکل دے دی گئی ، حکومت نے شہریوں کو مزید سہولت فراہم کرنے کیلئے ڈور سٹیپ پاسپورٹ ڈیلیوری سروس متعارف کرانے کا فیصلہ کر لیا ہے۔

اس منصوبے کے تحت پاسپورٹ درخواست گزاروں کے گھروں تک پہنچایا جائے گا، جس سے دفاتر کے چکر لگانے کی ضرورت کم ہو جائے گی۔ متعلقہ حکام نے سروس کے اجراء کیلئے ایس او پیز کو حتمی شکل دے دی ہے اور جلد اس سہولت کے باقاعدہ آغاز کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔