ریاستی اداروں پر الزامات کے کیس میں وزیراعلیٰ سہیل آفریدی کی گرفتاری کا عدالتی حکم

اسلام آباد کی عدالت نے عدم حاضری پر وارنٹ برقرار رکھتے ہوئے وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی کو گرفتار کرکے عدالت میں پیش کرنے کا حکم جاری کردیا۔

اسلام آباد کی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ نے ریاستی اداروں پر الزامات سے متعلق مقدمے کی سماعت کے دوران وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی کے ناقابلِ ضمانت وارنٹِ گرفتاری برقرار رکھتے ہوئے انہیں گرفتار کرکے عدالت میں پیش کرنے کا حکم دیا ہے۔ عدالت نے کیس کی مزید سماعت مقررہ تاریخ تک ملتوی کر دی، جبکہ مقدمہ پیکا ایکٹ کے تحت درج کیا گیا ہے۔