پیٹرول اور ہائی سپیڈ ڈیزل کے بعد لائٹ ڈیزل بھی مہنگا، مہنگائی کا نیا طوفان

حکومت کا ایندھن کی قیمتوں میں مسلسل اضافہ، ٹرانسپورٹ اور اشیائے ضروریہ مزید مہنگی ہونے کا خدشہ ، حکومت کی جانب سے پیٹرول اور ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمتوں میں اضافے کے بعد اب لائٹ ڈیزل کی قیمت بھی بڑھا دی گئی ہے، جس کے باعث عوام پر مہنگائی کا بوجھ مزید بڑھ گیا ہے۔

ماہرین کے مطابق لائٹ ڈیزل کی قیمت میں اضافے سے نہ صرف ٹرانسپورٹ کے کرایوں میں اضافہ ہوگا بلکہ اشیائے خوردونوش سمیت روزمرہ استعمال کی دیگر اشیاء بھی مزید مہنگی ہونے کا امکان ہے۔ عوام نے حکومت سے فوری ریلیف دینے کا مطالبہ کیا ہے۔