لاہور: شہر میں تیز آندھی اور جھکڑ چلنے کے بعد مختلف علاقوں میں بارش شروع ہو گئی، جس سے موسم خوشگوار ہو گیا۔ بارش کے باعث گرمی کی شدت میں کمی آئی جبکہ بعض علاقوں میں بجلی کی فراہمی متاثر ہونے اور ٹریفک کی روانی سست ہونے کی اطلاعات بھی موصول ہوئی ہیں۔ شہریوں کو غیر ضروری سفر سے گریز اور احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت کی گئی ہے