لاہور میں غیر رجسٹرڈ پرائیویٹ اسکولوں کے خلاف کریک ڈاؤن کا فیصلہ

حکام نے رجسٹریشن کے بغیر چلنے والے نجی تعلیمی اداروں کو بند کرنے اور قانونی کارروائی کا فیصلہ کر لیا۔لاہور میں غیر رجسٹرڈ نجی تعلیمی اداروں کے خلاف کارروائی کا فیصلہ کر لیا گیا ہے۔ متعلقہ حکام کے مطابق رجسٹریشن کے بغیر کام کرنے والے اسکولوں اور دیگر نجی تعلیمی اداروں کو مرحلہ وار بند کیا جائے گا،

جبکہ قانون کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف بھی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ اس اقدام کا مقصد تعلیمی معیار کو بہتر بنانا اور طلبہ کو محفوظ اور قانونی تعلیمی ماحول فراہم کرنا ہے۔