موسم نے کروٹ بدل لی، بارشوں اور ژالہ باری کی پیشگوئی

متعدد علاقوں میں تیز ہواؤں، گرج چمک اور شدید بارش کا امکان ،

محکمۂ موسمیات نے ملک کے بیشتر علاقوں میں موسلا دھار بارش، آندھی، گرج چمک اور بعض مقامات پر ژالہ باری کی پیشگوئی کی ہے۔ ماہرین کے مطابق موسم کی اس تبدیلی سے درجہ حرارت میں کمی متوقع ہے، جبکہ شہریوں کو غیر ضروری سفر سے گریز اور احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ شدید بارش کے باعث نشیبی علاقوں میں پانی جمع ہونے اور ٹریفک کی روانی متاثر ہونے کا بھی خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔