نواز شریف نے گلگت تک موٹروے، ایئرپورٹ کی توسیع اور الیکٹرک بسیں چلانے کا اعلان کر دیا

گلگت بلتستان میں سفری سہولیات اور عوامی ٹرانسپورٹ کے بڑے منصوبوں کی نوید ، پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر نواز شریف نے گلگت بلتستان کے لیے اہم ترقیاتی منصوبوں کا اعلان کرتے ہوئے

گلگت تک موٹروے کی تعمیر، ایئرپورٹ کی توسیع اور جدید الیکٹرک بسیں چلانے کے منصوبے کا عندیہ دیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ان منصوبوں سے علاقے میں سیاحت، تجارت اور روزگار کے مواقع میں اضافہ ہوگا جبکہ عوام کو بہتر سفری سہولیات میسر آئیں گی۔