سرمایہ کاری اور دوطرفہ تعاون کے فروغ کیلئے وزیرِ اعظم سے یورپی وفد کی ملاقات

معاشی روابط، تجارتی مواقع اور سرمایہ کاری بڑھانے پر تفصیلی تبادلہ خیال ، وزیرِ اعظم سے یورپی یونین کے سینئر حکام اور معروف کمپنیوں کے کاروباری نمائندوں کے وفد نے اہم ملاقات کی، جس میں دوطرفہ تعلقات، تجارت، سرمایہ کاری اور اقتصادی تعاون کے فروغ پر تفصیلی گفتگو کی گئی۔

ملاقات میں پاکستان میں سرمایہ کاری کے مواقع، کاروباری ماحول کی بہتری اور مشترکہ منصوبوں پر بھی تبادلہ خیال ہوا۔ وزیرِ اعظم نے یورپی کمپنیوں کو پاکستان میں سرمایہ کاری کی دعوت دیتے ہوئے حکومت کی جانب سے ہر ممکن سہولیات فراہم کرنے کی یقین دہانی کرائی۔ وفد نے پاکستان کے ساتھ اقتصادی روابط مزید مضبوط بنانے میں دلچسپی کا اظہار کیا۔