پنجاب میں فلم اور میڈیا کے فروغ پر گفتگو، مریم نواز اور شرمین عبید چنائے آمنے سامنے

صوبے میں تخلیقی صنعت، خواتین کے کردار اور عالمی سطح پر پاکستان کے مثبت تشخص کو اجاگر کرنے پر تبادلہ خیال ، وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز سے معروف فلمساز اور صحافی شرمین عبید چنائے نے ملاقات کی، جس میں فلم، میڈیا اور تخلیقی شعبوں کے فروغ پر تفصیلی گفتگو کی گئی۔

ملاقات کے دوران خواتین کے کردار کو مزید مضبوط بنانے، نوجوان ٹیلنٹ کو مواقع فراہم کرنے اور پاکستان کے مثبت تشخص کو عالمی سطح پر اجاگر کرنے کے مختلف پہلوؤں پر بھی بات چیت ہوئی۔ مریم نواز نے اس موقع پر تخلیقی صنعت کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ حکومت پنجاب فلم اور میڈیا کے شعبے کی ترقی کے لیے ہر ممکن اقدامات کرے گی، جبکہ شرمین عبید چنائے نے بھی اس سلسلے میں تعاون کی یقین دہانی کرائی۔