2 روزہ وقفے کے بعد سونے اور چاندی کی قیمتیں ایک بار پھر بڑھ گئیں

عالمی مارکیٹ میں اتار چڑھاؤ کے باعث پاکستان میں سونا اور چاندی مزید مہنگے ہو گئے۔پاکستان میں دو روز کے وقفے کے بعد سونے اور چاندی کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔

عالمی مارکیٹ میں قیمتوں میں اضافے اور ڈالر کی قدر میں تبدیلی کے اثرات مقامی صرافہ بازاروں پر بھی پڑے، جس کے بعد فی تولہ سونے اور چاندی کی قیمت میں بڑا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ شہریوں اور سرمایہ کاروں کی جانب سے اس صورتحال پر گہری نظر رکھی جا رہی ہے۔