لاہور سمیت پنجاب کے مختلف اضلاع میں بارش متوقع

محکمہ موسمیات نے متعدد شہروں میں گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی کردی ، محکمہ موسمیات کے مطابق لاہور سمیت پنجاب کے مختلف اضلاع میں بارش کا امکان ہے۔

بعض علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ تیز ہوائیں چلنے اور موسلا دھار بارش کی بھی پیشگوئی کی گئی ہے۔ بارش سے گرمی کی شدت میں کمی آنے اور موسم خوشگوار ہونے کی توقع ہے جبکہ شہریوں کو احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔