پیٹ کمنز کی ایشیز کو ترجیح، آئی پی ایل سے دستبرداری کا امکان

آسٹریلوی کپتان قومی ذمہ داری کو فرنچائز کرکٹ پر فوقیت دینے کے خواہاں ، آسٹریلیا کے کپتان پیٹ کمنز نے عندیہ دیا ہے کہ وہ آئندہ ایشیز سیریز کی بہترین تیاری اور قومی ٹیم کی ذمہ داریوں کو مدنظر رکھتے ہوئے آئی پی ایل کنٹریکٹ قربان کر سکتے ہیں۔

ان کے اس بیان نے کرکٹ حلقوں میں نئی بحث چھیڑ دی ہے، جہاں ایک جانب فرنچائز کرکٹ کی مالی کشش موجود ہے تو دوسری جانب ایشیز جیسی تاریخی اور باوقار سیریز کی اہمیت بھی اپنی جگہ برقرار ہے۔ شائقین کرکٹ اب پیٹ کمنز کے حتمی فیصلے کا بے چینی سے انتظار کر رہے ہیں۔