سوشل میڈیا انفلوئنسر کنول فاروق طلاق کا ذکر کرتے ہوئے جذباتی ہوگئیں

ذاتی زندگی کے مشکل مرحلے پر بات کرتے ہوئے کنول فاروق کی آنکھیں نم ہوگئیں.معروف سوشل میڈیا انفلوئنسر کنول فاروق نے اپنی طلاق سے متعلق گفتگو کرتے ہوئے جذباتی لمحات شیئر کیے۔

ان کا کہنا تھا کہ زندگی کے بعض فیصلے اور حالات انسان پر گہرا اثر چھوڑتے ہیں۔ گفتگو کے دوران وہ آبدیدہ ہوگئیں اور اپنی نجی زندگی کے تجربات سے متعلق کھل کر اظہارِ خیال کیا، جس پر سوشل میڈیا صارفین نے مختلف ردِعمل کا اظہار کیا.