گوجرانوالہ: یومِ آزادیِ پاکستان کے موقع پر ایم پی اے حلقہ پی پی 62 کھیالی، گوجرانوالہ حاجی محمد نواز چوہان کے دفتر میں پرچم کشائی اور کیک کاٹنے کی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔
اس موقع پر حاجی محمد نواز چوہان نے پاکستانی قوم کو یومِ آزادی کی مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان ہمارے بزرگوں کی عظیم قربانیوں کا ثمر ہے اور ہمیں اپنے وطن کی آزادی کی قدر کرنی چاہیے۔
حاجی محمد نواز چوہان نے اپنے خصوصی پیغام میں نوجوانوں پر زور دیا کہ وہ تعلیم، محنت اور مثبت سوچ کو اپنا شعار بنائیں، کیونکہ نوجوان پاکستان کا روشن مستقبل ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ملک کی ترقی، خوشحالی اور استحکام کے لیے ہم سب کو متحد ہو کر اپنا کردار ادا کرنا ہوگا۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان کی ترقی اور خوشحالی کے لیے نوجوان نسل کو آگے بڑھ کر اپنی ذمہ داریاں نبھانی چاہئیں۔