پنجاب بھر میں یکم سے 6 جولائی تک بارشوں کی پیش گوئی، محکمہ موسمیات نے الرٹ جاری کر دیا

محکمہ موسمیات کے مطابق یکم سے 6 جولائی کے دوران پنجاب کے بیشتر اضلاع میں تیز بارش، آندھی اور گرج چمک کا امکان، شہری احتیاطی تدابیر اختیار کریں۔محکمہ موسمیات نے یکم جولائی سے 6 جولائی تک پنجاب کے بیشتر اضلاع میں بارشوں، آندھی اور گرج چمک کی پیش گوئی کرتے ہوئے الرٹ جاری کر دیا ہے۔

مختلف علاقوں میں موسلادھار بارش کے باعث شہری سیلاب، نشیبی علاقوں میں پانی جمع ہونے اور ٹریفک کی روانی متاثر ہونے کا خدشہ ظاہر کیا گیا ہے۔ متعلقہ اداروں کو پیشگی اقدامات کرنے جبکہ شہریوں کو غیر ضروری سفر سے گریز اور احتیاط برتنے کی ہدایت کی گئی ہے۔