بجلی صارفین پر ایک بار پھر اضافی مالی بوجھ ڈال دیا گیا۔ نیپرا نے ماہانہ فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مد میں ایک ماہ کے لیے بجلی کی قیمت میں 33 پیسے فی یونٹ اضافے کی منظوری دے دی۔ اس اضافے کا اطلاق متعلقہ صارفین کے آئندہ بجلی کے بلوں میں کیا جائے گا، جبکہ بعض صارفین اس فیصلے سے مستثنیٰ ہوں گے۔