ملک میں مہنگائی کا سلسلہ جاری ہے، اور آٹے کی قیمت میں ایک بار پھر اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ مختلف شہروں میں 20 کلو آٹے کے تھیلے کی قیمت 2,900 روپے سے تجاوز کر گئی، جس کے باعث شہریوں کی مشکلات میں مزید اضافہ ہو گیا ہے۔ عوام نے حکومت سے اشیائے ضروریہ کی قیمتوں پر مؤثر کنٹرول کا مطالبہ کیا ہے۔