بشریٰ انصاری کی نقل پر ہونے والی تنقید کے بعد وحید لالہ نے خاموشی توڑ دی

سوشل میڈیا پر جاری بحث کے دوران وحید لالہ نے اپنے مؤقف کی وضاحت کرتے ہوئے ردعمل دے دیا ، بشریٰ انصاری کی نقل اور مزاحیہ انداز پر سوشل میڈیا پر تنقید کے بعد معروف فنکار وحید لالہ نے اپنا مؤقف بیان کر دیا۔

ان کا کہنا ہے کہ ان کا مقصد کسی کی دل آزاری نہیں بلکہ محض تفریح فراہم کرنا تھا۔ سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے مختلف آراء سامنے آنے کے بعد یہ معاملہ مزید توجہ حاصل کر گیا ہے۔