لاہور میں دودھ اور دہی کی قیمتوں میں اضافہ، روزمرہ اخراجات مزید بڑھ گئے

قیمتوں میں حالیہ اضافے کے بعد شہریوں نے مہنگائی پر تشویش کا اظہار کیا، گھریلو بجٹ متاثر ہونے کا خدشہ ، لاہور میں دودھ اور دہی کی قیمتوں میں اضافے کے باعث شہریوں کو مزید مالی مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

نئی قیمتوں کے نفاذ کے بعد روزمرہ استعمال کی بنیادی اشیاء مزید مہنگی ہوگئی ہیں، جس سے گھریلو بجٹ پر اضافی دباؤ بڑھنے کا امکان ہے۔ عوام نے حکام سے قیمتوں کو کنٹرول کرنے اور مہنگائی میں کمی کے لیے مؤثر اقدامات کا مطالبہ کیا ہے۔