عالمی سفارتی محاذ پر پاکستان کی تاریخی پذیرائی دشمن سے ہضم نہیں ہو رہی، بلاول بھٹو زرداری

بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ پاکستان کی عالمی سطح پر بڑھتی ہوئی سفارتی کامیابیاں اور مثبت پذیرائی بعض عناصر کو قبول نہیں۔بلاول بھٹو زرداری نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ عالمی سفارتی محاذ پر پاکستان کو ملنے والی تاریخی پذیرائی اور کامیابیاں دشمن عناصر سے ہضم نہیں ہو رہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ پاکستان نے حالیہ عرصے میں بین الاقوامی سطح پر مؤثر سفارت کاری کے ذریعے اپنا مثبت تشخص اجاگر کیا ہے، جسے دنیا بھر میں سراہا جا رہا ہے۔ انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ پاکستان عالمی برادری کے ساتھ مثبت تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے لیے اپنی سفارتی کوششیں جاری رکھے گا۔