حجاج اور عمرہ زائرین سے مبینہ ناروا سلوک، بشریٰ انصاری کی سعودی حکام پر تنقید

اداکارہ نے سوشل میڈیا پر زائرین کے ساتھ پیش آنے والے مبینہ رویے پر سوالات اٹھا دیے ، معروف اداکارہ بشریٰ انصاری نے حج اور عمرہ کے دوران بعض زائرین کے ساتھ مبینہ ناروا سلوک پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔

انہوں نے سوشل میڈیا پر اپنے ردعمل میں اس حوالے سے سعودی حکام کی توجہ مبذول کراتے ہوئے کہا کہ مقدس مقامات پر آنے والے زائرین کے ساتھ بہتر رویہ اپنانا ضروری ہے۔ ان کے اس بیان کے بعد سوشل میڈیا پر مختلف آراء سامنے آ رہی ہیں، جہاں کچھ صارفین نے ان کی رائے کی حمایت کی ہے جبکہ کچھ نے اس پر اختلاف بھی کیا ہے۔